
تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کودسہرہ تہوار کی تعطیلات کا اعلانحیدرآباد، 19 ستمبر(ہ س)۔
تلنگانہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اسکولس کے لیے دسہرہ تہوارکی 13 دنوں کی تعطیلات کااعلان کیا ہے ۔ تعطیلات 10 تا 22 اکٹوبرتک ہوں گی۔ تعطیلات سے قبل امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔سہ ماہی امتحانات چھٹویں تا دسویں جماعت کے لیے یکم تا 9 اکٹوبراورپرائمری سیکشن کے لیے 5 تا 9 اکٹوبر تک منعقد کئے جائیں گے۔ جونیر کالجز کے لیے تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے 10 تا 21 اکٹوبر تک دسہرہ تعطیلات کا اعلان کیا۔ 22 اکٹوبر سے کالجس دوبارہ کھل جائیں گے۔ انٹر میڈیٹ کے لیے 3 تا 9 اکٹوبر تک امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق