
نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ اندرا گاندھی بین الاقوامی (آئی جی آئی) ہوائی اڈے کا تیسرا رن وے (11 آر/29 ایل) اتوار، 20 ستمبر سے پھر سے آپریشنل ہو جائے گا۔ اسے رواں سال فروری میں مرمت و تجدید کے لیے بند کر دیاگیا تھا اور تقریباً سات ماہ بعد دوبارہ پروازوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔
اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا انتظام سنبھالنے والی کمپنی دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) نے ہفتہ کو اس کا باضابطہ اعلان کیا۔ ڈی آئی اے ایل کے مطابق رن وے مرمت اور اپ گریڈیشن کے کام کی وجہ سے گزشتہ سات ماہ سے بند تھا۔
کمپنی نے بتایا کہ رن وے 11 آر/29 ایل (تیسرے رن وے) کی تجدید کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اسے دوبارہ خدمت میں لانے کے لیے تمام ضروری ضابطہ جاتی منظوری بھی حاصل ہو گئی ہے۔
ڈی آئی اے ایل کے مطابق، رواں سال فروری میں شروع کیے گئے تجدید اور تزئین کاری کے کام کے تحت رن وے کی سطح کو ازسرنو تیار کرنے، رن وے 29 ایل کے مستقل تھریش ہولڈ کو آگے بڑھانے، نئے ریپڈ ایگزٹ ٹیکسی وے (آر ای ٹی زیڈ1) کی تعمیر، ایئر فیلڈ گراو¿نڈ لائٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے اور رن وے کی سطح کو مزید مضبوط بنانے سمیتبہت سے کام کیے گئے۔
کمپنی نے کہا کہ اپ گریڈ کیے گئے رن وے کو تمام ضروری معائنے، تصدیق اور ضابطہ جاتی منظوری ملنے کے بعد آپریشن کے لیے تیار کر لیا گیا ہے۔ڈی آئی اے ایل، انفراسٹرکچر شعبے کی کمپنی جی ایم آر گروپ کی قیادت والے گروپ اور ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تیسرا رن وے 2008 میں شروع کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈے کے طور پر دہلی ایئرپورٹ پر چار رن وے کے ذریعے روزانہ 1,300 سے زائد پروازیں چلتی ہیں۔ اس کی سالانہ مسافر گنجائش 10.6 کروڑ ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد