کانگریس قائد ین جھوٹ بولنا بند کریں : ہریش راؤ
حیدرآباد ،19 ستمبر(ہ س)۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈرہریش راؤ نے کہاکہ ان کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے۔ وہ الیکشن کمیشن کوپیش کردہ اپنے تمام انتخابی حلف ناموں میں اثاثوں اوراراضیات کی تمام تفصیلات سروے نمبرات کے بشمول بالکل واضح طورپر ظاہرکرچکے ہیں ۔ سدی
کانگریس قائد ین جھوٹ بولنا بند کریں : ہریش راؤ


حیدرآباد ،19 ستمبر(ہ س)۔ بی آرایس کے ڈپٹی فلورلیڈرہریش راؤ نے کہاکہ ان کی زندگی ایک کھلی کتاب ہے۔ وہ الیکشن کمیشن کوپیش کردہ اپنے تمام انتخابی حلف ناموں میں اثاثوں اوراراضیات کی تمام تفصیلات سروے نمبرات کے بشمول بالکل واضح طورپر ظاہرکرچکے ہیں ۔ سدی پیٹ ایم ایل اے کیمپ آفس میں منعقدہ ایک اجلاس سے انہوں نے کانگریس قائدین کے رویہ اورسدی پیٹ میں پولیس ناکہ بندی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کانگریس کے قائدین سدی پیٹ پہنچ کرمیری اراضیات کا معائنہ کررہے ہیں لیکن اس کیلئے سینکڑوں پولیس اہکاروں ، بلٹ پروف گاڑیوں ، رسی پارٹیوں اور ڈرون کیمرو ں سے ڈرون فوٹیج لینے کی کیا ضرورت ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگرکانگریسی قائدین پہلے سے انہیں اطلاع دے کر آتے تو وہ خود ان کی میزبانی کرتے،پیٹ بھر کھانا کھلاتےاوراپنے باغات کی سیر بھی کراتے گئے ۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande