وزیرداخلہ امت شاہ 29 ستمبر کو کریں گے بارہ پولا فیز-3 کا افتتاح
نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ 29 ستمبر کو دہلی کے بارہ پولا فیز-3 یعنی ”بابا بندہ سنگھ بہادر سیتو“ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بھی موجود رہیں گی۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے میور وہار فیز-1
وزیرداخلہ امت شاہ 29 ستمبر کو کریں گے بارہ پولا فیز-3 کا افتتاح


نئی دہلی، 19 ستمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ 29 ستمبر کو دہلی کے بارہ پولا فیز-3 یعنی ”بابا بندہ سنگھ بہادر سیتو“ کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا بھی موجود رہیں گی۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے میور وہار فیز-1 اور سرائے کالے خان کے درمیان سِگنل فری رابطہ قائم ہوگا اور ایمس سمیت جنوبی دہلی تک آمدورفت آسان ہوگی۔

دہلی کے تعمیراتِ عامہ کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے ہفتہ کے روز منصوبے کا معائنہ کرکے آخری تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے اس منصوبے کی تکمیل کا انتظار کر رہے تھے۔ باراپولا فیز-3 کو 2014 میں منظوری ملی تھی اور تعمیراتی کام 2015 میں شروع ہوا تھا، جبکہ اسے ابتدا میں 2017 تک مکمل کیا جانا تھا۔ تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت بھی بڑھ گئی اور اب اس کی نظرثانی شدہ لاگت تقریباً 1,635 کروڑ روپے ہے۔منصوبے کے تحت میور وہار کی جانب سے ایک ریمپ اور سرائے کالے خان کے قریب موجودہ بارہ پولا کوریڈور سے جڑنے والا دوسرا ریمپ مکمل ہوچکا ہے۔ یمنا پر ایکسٹرا ڈوزڈ پل بھی تعمیر کیا جا چکا ہے۔ کوریڈور میں سائیکل ٹریک کے علاوہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔باراپولا فیز-3 کے کھلنے سے مشرقی اور جنوبی دہلی کے درمیان رابطہ مزید بہتر ہوگا۔ موجودہ باراپولا کوریڈور سے جڑنے کے بعد پورا کوریڈور تقریباً 9 کلومیٹر طویل ہوجائے گا۔ اس سے میور وہار سے ایمس اور جنوبی دہلی کی جانب سفر میں وقت کی بچت کے ساتھ سرائے کالے خان اور دیگر اہم سڑکوں پر ٹریفک کا دباو¿ کم ہونے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ باراپولا منصوبہ دہلی کی اہم شہری بنیادی ڈھانچے کی اسکیموں میں شامل ہے۔ اس کا پہلا مرحلہ 2010 میں دولتِ مشترکہ کھیلوں کے دوران سرائے کالے خان سے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم تک بنایا گیا تھا، جبکہ دوسرے مرحلے کے ذریعے اسے آئی این اے مارکیٹ اور اروِند مارگ تک توسیع دی گئی۔ تیسرے مرحلے کے ذریعے مشرقی دہلی کو جنوبی دہلی سے جوڑنے کا مقصد پورا ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande