
نئی دہلی، 17 ستمبر (ہ س): ۔
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر حکمراں جماعت و اپوزیشن کے رہنماو¿ں نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کی حیثیت سے نریندر مودی نے اچھی حکمرانی کے متعدد نئے معیار قائم کیے ہیں اور جامع ترقی کو غیر معمولی رفتار اور نئی سمت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثے کے احترام کے ساتھ جدید ترقی کی راہ پر آگے بڑھتے ہوئے ملک کے عوام ورثے اور ترقی کے امتزاج کو حقیقت میں بدل رہے ہیں۔
صدرِ جمہوریہ نے وزیر اعظم کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی خدمت اور قومی تعمیر کے اپنے مشن کو مسلسل آگے بڑھاتے رہیں۔
نائب صدر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی مضبوط اور دوراندیش قیادت میں ہندوستان دنیا میں ایک روشن ستارے اور تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں سے ایک کے طور پر ابھر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 25 کروڑ سے زیادہ ہندوستانی انتہائی غربت سے باہر آ چکے ہیں۔ ڈیجیٹل انقلاب نے لاکھوں لوگوں کو بااختیار بنایا ہے، جب کہ خلائی تحقیق، ٹیکنالوجی، صحت عامہ، بنیادی ڈھانچے اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پسماندہ اضلاع کو ’امنگوں والے اضلاع‘، سرحدی دیہات کو ’متحرک اور اولین گاو¿ں‘ اور شمال مشرقی خطے کو ’اشٹ لکشمی‘ کا نام دینا وزیر اعظم کی دوراندیش سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
ان کے مطابق اس سوچ نے جغرافیائی طور پر پسماندہ علاقوں کو بااختیار بنانے کے مواقع میں تبدیل کر دیا ہے اور ’وکست بھارت ‘ کے سفر میں مختلف خطوں کے لوگوں کی فعال شرکت کی راہ ہموار کی ہے۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان آج پورے اعتماد کے ساتھ عالمی سطح پر اپنی نئی شناخت قائم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی، خود کفالت، جدید، ڈیجیٹل پیش رفت، بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں ملک مسلسل نئے سنگِ میل عبور کر رہا ہے۔
برلا نے کہا کہ وزیر اعظم کی 25 برس سے زیادہ پر محیط عوامی زندگی جمہوری اقدار کے فروغ اور ملک کے کمزور و محروم طبقات کے لیے نہایت مفید ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ترقی کے لیے وقف وزیر اعظم کی محنت بھری زندگی کروڑوں ہم وطنوں کو وکست بھارت‘ کے ہدف کی جانب مسلسل کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
اوم برلا نے وزیر اعظم کی صحت، درازی عمر اور ملک کی خدمت کے لیے مزید توانائی کی دعا کی۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان پورے اعتماد کے ساتھ ’ترقی یافتہ ہندوستان‘ کے ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے سے لے کر ڈیجیٹل رابطے تک، غریبوں کی فلاح و بہبود سے لے کر جدت طرازی اور کاروباری سرگرمیوں تک، ملک نے ہر شعبے میں تاریخی اور قابلِ ذکر ترقی کی ہے۔
ان کے مطابق آج شہریوں کی زندگی آسان ہوئی ہے، مواقع میں اضافہ ہوا ہے اور ہر شہری کو باوقار زندگی فراہم کرنے کے لیے مسلسل کام کیا جا رہا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ و وزیرِ تعاون امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنے عمل کو عبادت اور قومی خدمت کو زندگی کا مقصد بنا لیا ہے۔ ان کی زندگی ریاضت، قربانی اور غیر متزلزل عزم کی داستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ خدمت اور لگن سے بھرپور وزیر اعظم کا سفر کروڑوں ہم وطنوں کے لیے باعثِ ترغیب ہے۔
امت شاہ نے وزیر اعظم کی صحت اور درازی عمر کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ملک ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوتا رہے اور 2047 تک ’وکست بھارت‘ کے ہدف کے حصول کی جانب آگے بڑھتا رہے۔
مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل و شاہراہ نتن گڈکری نے وزیر اعظم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’سب سے پہلے ملک‘ کے جذبے کے ساتھ گزشتہ پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ملک کی خدمت میں مصروف نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان سے خوف، بھوک اور بدعنوانی کا مکمل خاتمہ ہو۔
انہوں نے ہندوستان کے خود کفیل بننے اور دوبارہ ’وشو گرو‘ یعنی عالمی رہنما کا مقام حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔گڈکری نے وزیر اعظم کی بہترین صحت اور درازی عمر کے لیے دعا کی۔
وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کی اچھی صحت اور طویل عمر کی دعا کرتے ہیں، کیونکہ وہ ملک کو وکست بھارت کی جانب لے جا رہے ہیں۔
مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی مضبوط قوتِ ارادی، غیر متزلزل حوصلے اور عوامی خدمت کے تئیں لگن نے ہندوستان کے ترقیاتی سفر، خود کفیل ہندوستان اور وکست بھارت کے وژن کو نئی شکل دی ہے۔
لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ