
دنیا بھر میں ہر سال 18 ستمبر کو بین الاقوامی مساوی اجرت کا دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد یکساں قدر کے کام کے لیے یکساں اجرت یقینی بنانے اور خواتین و لڑکیوں کے خلاف ہونے والے امتیاز سمیت کام کی جگہ پر اجرت میں ہر طرح کی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے بیداری پیدا کرنا ہے۔ بین الاقوامی مساوی اجرت کا دن پہلی بار 2020 میں منایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 نومبر 2019 کو ایک قرار داد منظور کی تھی جسکے تحت 18 ستمبر کو بین الاقوامی مساوی اجرت کے دن کے طور پر منانے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ اس قرارداد کو 105 رکن ممالک نے مشترکہ طور پر پیش کیا تھا۔ اس اقدام میں مزدور تنظیموں، آجروں، کاروباری اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے کردار کو بھی اہم قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے مساوی اجرت کے حصول کی کوششوں میں مساوی اجرت بین الاقوامی اتحاد (ای پی آئی سی) کے تعاون کو بھی تسلیم کیا ہے۔
اہم واقعات
1615 - انگلینڈ کے بادشاہ جیمز اول کے سفیر سر تھامس رو جہانگیر سے ملاقات کے لیے سورت پہنچے۔
1803 - انگریزوں نے اڈیشہ کے پوری پر قبضہ کیا۔
1809 - لندن میں رائل اوپیرا ہاؤس کا افتتاح ہوا۔
1851 - نیویارک ٹائمز اخبار نے اشاعت کا آغاز کیا۔
1919 - ہالینڈ میں خواتین کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہوا۔
1961 - اس وقت کے سوویت یونین نے جوہری تجربہ کیا۔
1967 - ناگالینڈ نے انگریزی کو سرکاری زبان کے طور پر اختیار کیا۔
1986 - ممبئی سے پہلی بار خواتین پائلٹوں نے جیٹ طیارہ اڑایا۔
1987 - امریکہ اور سوویت یونین نے درمیانے فاصلے کے میزائلوں کو ختم کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے۔
1997 - امریکہ نے ’ہولوگ‘ کے نام سے زیر زمین جوہری تجربہ کیا۔
1997 - اوزون کی تہہ کے تحفظ کے لیے 100 ممالک نے 2015 تک میتھائل برومائیڈ کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
2003 - ڈھاکہ-اگرتلہ بس سروس شروع ہوئی۔
2006 - روسی راکٹ سویوز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوا۔
2007 - کینیڈا میں 1960 کی دہائی میں فوسل کی دریافت سے تہلکہ مچانے والے بھارتی ماہر ارضیات جی۔ بی۔ مشرا کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔
2009 - انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی کمپنی ایچ سی ایل کے بانی چیئرمین شیو نادر کو برطانیہ کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ بزنس پرسن آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
2009 - بھارت نے لداخ خطے میں اپنی ایک اور ہوائی پٹی کھولی۔
2016 - جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع بھارتی فوج کے مقامی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردانہ حملہ ہوا، جس میں کئی جوان شہید ہوئے۔
پیدائش
1906 - کاکا ہاتھرسی - بھارتی مزاحیہ شاعر۔
1931 - شری کانت ورما - ہندی ادب کے معروف افسانہ نگار، نغمہ نگار، نقاد اور سیاست دان۔
1950 - شبانہ اعظمی - ہندی فلموں کی معروف اداکارہ۔
1957 - سنیہہ لتا سریواستو - لوک سبھا کی پہلی خاتون جنرل سکریٹری۔
1979 - ونے رائے - بھارتی اداکار۔
1983 - سنایا ایرانی - بھارتی اداکارہ۔
انتقال
1953 - است سین - ہندی فلموں کے مزاحیہ اداکار۔
1958 - بھگوان داس - ’بھارت رتن‘ سے سرفراز مجاہد آزادی، سماجی کارکن اور ماہر تعلیم۔
1977 - سدھی رنجن داس - بھارت کے سابق پانچویں چیف جسٹس۔
1992 - محمد ہدایت اللہ - بھارت کے پہلے مسلم چیف جسٹس اور ملک کے پہلے قائم مقام صدر۔
2002 - شیواجی ساونت - مراٹھی زبان کے معروف ادیب۔
اہم مواقع
بین الاقوامی مساوی اجرت کا دن
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد