کشتواڑ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا
کشتواڑ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جموں، 16 ستمبر (ہ س)۔ کشتواڑ پولیس نے منشیات مخالف کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہیروئن نما مشتبہ مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس پوسٹ شالیمار کے تحت ناکہ
Arrest


کشتواڑ پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا

جموں، 16 ستمبر (ہ س)۔ کشتواڑ پولیس نے منشیات مخالف کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہیروئن نما مشتبہ مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس پوسٹ شالیمار کے تحت ناکہ شالیمار پر جموں سے کشتواڑ آنے والی ایک گاڑی کو چیکنگ کے لیے روکا گیا۔

تلاشی کے دوران ایک مسافر روہت رانا ولد پردیپ رانا ساکن پویہ، کشتواڑ کے قبضے سے سفید رنگ کا سیٹ ٹاپ باکس برآمد ہوا۔ سیٹ ٹاپ باکس کی تلاشی لینے پر اس کے اندر ایک پولی تھین پیکٹ ملا، جس میں موجود مادہ ہیروئن ہونے کا شبہ ہے۔

اس سلسلے میں پولیس تھانہ کشتواڑ میں ایف آئی آر نمبر 199/2026 درج کرکے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21/22 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ برآمد شدہ ممنوعہ مادے کے ماخذ اور اس کی منزل کا پتہ لگایا جاسکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande