لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے پونچھ کے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے پونچھ کے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جموں، 16 ستمبر (ہ س)۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے پونچھ کے سرنکوٹ سیکٹر میں مختلف آپریشنل مقامات کا دورہ کرکے علاقے میں سیکورٹی صورتحال اور
Army


لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے پونچھ کے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

جموں، 16 ستمبر (ہ س)۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے پونچھ کے سرنکوٹ سیکٹر میں مختلف آپریشنل مقامات کا دورہ کرکے علاقے میں سیکورٹی صورتحال اور جاری انسداد دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر رومیو فورس کے جی او سی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل مشرا کو پیر پنجال کے علاقے میں جاری کارروائیوں، انٹیلی جنس نیٹ ورک اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان تال میل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کور کمانڈر نے سیکورٹی کارروائیوں میں شامل اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور عزم کو سراہتے ہوئے مخالف عناصر کو علاقے میں کسی بھی قسم کی کارروائی کے لیے جگہ نہ دینے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے دشوار گزار پہاڑی علاقے اور خراب موسمی حالات کے باوجود فورسز کی جانب سے مسلسل آپریشنل توجہ برقرار رکھنے کو بھی سراہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande