تعلیمی دباو کے سبب دسویں جماعت کی طالبہ نے خودکشی کی
غازی آباد، 16 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے وجے نگر تھانہ علاقے کی گور سدھارتھم سوسائٹی میں رہنے والی 16 سالہ طالبہ نے گزشتہ رات 15ویں منزل سے گر کر خودکشی کر لی۔ وہ دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھی۔ واقعے کے بعد سوسائٹی میں افراتفری مچ
ACADEMIC-PRESSURE-GIRL-SUCIDE


غازی آباد، 16 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے وجے نگر تھانہ علاقے کی گور سدھارتھم سوسائٹی میں رہنے والی 16 سالہ طالبہ نے گزشتہ رات 15ویں منزل سے گر کر خودکشی کر لی۔ وہ دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھی۔ واقعے کے بعد سوسائٹی میں افراتفری مچ گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور طالبہ کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کو موقع سے آدھے صفحے کا ایک نوٹ ملا ہے، جس میں طالبہ نے پڑھائی کے دباو¿ سے پریشان ہونے کا ذکر کیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

اے سی پی کوتوالی اپاسنا پانڈے نے بتایا کہ منگل کی رات ڈائل 112 کے ذریعے وجے نگر پولیس کو گور سدھارتھم سوسائٹی میں ایک طالبہ کے 15ویں منزل سے گرنے کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور چھان بین کی۔ طالبہ کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ طالبہ کی شناخت 16 سالہ شنایا بشٹ دختر دیویندر سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اندراپورم پبلک اسکول میں دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں خودکشی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ موقع سے ملنے والے آدھے صفحے کے نوٹ میں طالبہ نے تعلیمی دباو یعنی پڑھائی کے دباو سے پریشان ہونے کی بات لکھی ہے۔ پولیس اس نوٹ کی جانچ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی طالبہ کے اہل خانہ سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ واقعے سے قبل کے حالات کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ اے سی پی نے بتایا کہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ طالبہ کن حالات میں 15ویں منزل سے گری۔ سوسائٹی میں بھی واقعے سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ اہل خانہ سے پوچھ گچھ اور موقع سے ملنے والے نوٹ کی جانچ کے بعد ہی واقعے کی مکمل صورتحال واضح ہو سکے گی۔ معاملے میں ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande