
ارریہ، 15 ستمبر (ہ س)۔فاربس گنج چوک کے قریب این ایچ 27 واقع رائل اینفیلڈ بلٹ شوروم بولٹ کے یش راج موٹرس میں گذشتہ رات نا معلوم چوروں نے دکان میں کھڑکی کے ذریعہ سے اندر داخل ہوکر کاؤنٹر سے ایک لاکھ 71 ہزار روپے چرا لئے۔ معاملہ منگل کی صبح اس وقت سامنے آیا جب شوروم کھولا گیا۔ عملے نے کیش کاؤنٹر سے اشیاء بکھری پڑی اور 171,400 روپے چوری پائے۔ اطلاع کے بعد یشراج موٹرکے شوروم کے مالک یشراج شرما، فاربس گنج کے ایس ڈی پی او پنکج کمار، تھانہ انچارج منوج کمار، ایس آئی اودھیش سنگھ، اور ڈائل 112 کے اپیندر کمار پولیس اہلکاروں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور معاملے کی جانچ شروع کی۔ پولیس فی الحال دکان سے لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔
اس معاملے کے بارے میں شو روم کے مالک یشراج شرما نے بتایا کہ پیر کے روز فروخت کی گئی رقم کل رات کیش کاؤنٹر میں رہ گئی تھی اور اس میں تالا لگا ہوا تھا۔ صبح شوروم کھولنے کے بعد دیکھا تو کیش کاؤنٹر کا تالا ٹوٹاہوا تھا اور اس میں رکھے گئے 1 لاکھ 71 ہزار 400 غائب تھے۔ نامعلوم چوروں نے چوری کی واردات کی۔ چور شوروم کی کھڑکی سے راڈ ہٹا کر دکان میں داخل ہوئے اور چوری کی واردات کو انجام دیا۔موقع پر پہنچے سب ڈویژنل پولیس افسر پنکج کمار نے معاملے کی جانچ کرنے کی بات کہی اور دکان میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے کی بات کہی، ساتھ ہی چوری کی واردات کو حل کرنے کے لیے تکنیکی تحقیق کا سہارا لینے کی بات کہی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan