سورج پنچولی نے دیشا سالیان معاملہ پر خاموشی توڑ ی، الزامات کا جواب دیا
اداکار سورج پنچولی نے آنجہانی اداکارہ اور سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دیشا سالیان کی موت کے معاملے میں ان کا نام سامنے آنے کے بعد ردعمل ظاہر کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے سال 2020 میں دیشا سالیان کی موت سے
سورج


اداکار سورج پنچولی نے آنجہانی اداکارہ اور سوشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دیشا سالیان کی موت کے معاملے میں ان کا نام سامنے آنے کے بعد ردعمل ظاہر کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے سال 2020 میں دیشا سالیان کی موت سے متعلق معاملہ میں سورج پنچولی کے نام سمیت 17 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اب اداکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس معاملے سے کسی بھی طرح کے تعلق کی تردید کی ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سورج نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر دیشا سالیان سے کبھی نہیں ملے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ آدتیہ ٹھاکرے سے کبھی نہیں ملے۔ اداکار نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ان کا نام بغیر کسی ثبوت کے معاملہ سے جوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور سی بی آئی تقریبا چار پانچ سال پہلے ہی ان کا بیان ریکارڈ کر چکے ہیں۔ سورج نے کہا کہ اس کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ ایک طویل عرصے سے اس معاملے پر خاموش ہیں لیکن اب ان کا نام مسلسل اس واقعے سے جوڑا جانا قابل قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تفتیشی ایجنسی ان سے دوبارہ پوچھ گچھ کرے تو وہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سورج نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے سے منسلک کسی کے بارے میں رائے بنانے سے پہلے حقائق کی تصدیق کریں۔ اطلاعات کے مطابق ایف آئی آر میں آدتیہ ٹھاکرے، ڈینو موریہ اور ریا چکرورتی سمیت 17 افراد کے نام شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande