روس۔یوکرین کشیدگی کے درمیان لیتھوانیا میں داخل نامعلوم ڈرون کو نیٹو نے مار گرایا
ولنیئس، 15 ستمبر(ہ س )۔ روس۔یوکرین جنگ کے دوران بالٹک خطے میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان لیتھوانیا کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک نامعلوم ڈرون کو نیٹو کے جنگی طیاروں نے مار گرایا۔ لیتھوانیا کے صدر گیتاناس ناؤسیدا نے نیٹو کی فوری کارروائی کو س
روس۔یوکرین کشیدگی کے درمیان لیتھوانیا میں داخل نامعلوم ڈرون کو نیٹو نے مار گرایا


ولنیئس، 15 ستمبر(ہ س )۔

روس۔یوکرین جنگ کے دوران بالٹک خطے میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان لیتھوانیا کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک نامعلوم ڈرون کو نیٹو کے جنگی طیاروں نے مار گرایا۔

لیتھوانیا کے صدر گیتاناس ناؤسیدا نے نیٹو کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپنی فضائی حدود کا دفاع کرے گا۔

نیشنل کرائسز مینجمنٹ سینٹر کے سربراہ وِلمانتس وِٹکاؤسکاس کے مطابق نامعلوم ڈرون نصف شب کے فوراً بعد لیتھوانیا کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور تقریباً 30 منٹ بعد دارالحکومت ولنیئس کے مغرب میں واقع پراتکونائی گاؤں کے قریب ایک دیہی علاقے میں اسے مار گرایا گیا۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ڈرون کس نوعیت کا تھا، اس کی صلاحیتیں کیا تھیں اور اس کا مقصد کیا تھا۔ لیتھوانیائی میڈیا کے مطابق یہ ملک کی فضائی حدود میں مار گرایا جانے والا پہلا ڈرون ہے۔

لیتھوانیا نیٹو کا رکن اور بالٹک خطے کا ملک ہے، جس کی سرحد روس کے کیلینن گراڈ علاقے سے ملتی ہے۔ خطے میں روسی فوجی سرگرمیوں اور فضائی حدود کی سلامتی کو لے کر طویل عرصے سے تشویش پائی جاتی ہے۔ روس نے نیٹو ممالک کی فضائی حدود میں ڈرون سرگرمیوں سے متعلق الزامات کو مسترد کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande