
لاتور کے معروف ماہر تعلیم سنجیو سونونے نے رہائش گاہ پر خود کو گولی مار کر کی خودکشی
لاتور، 15 ستمبر (ہ س)۔ لاتور شہر کی معروف تعلیمی شخصیت اور ماہر تعلیم سنجیو سونونے نے اپنی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ منگل کی صبح سامنے آنے کے بعد شہر میں ہلچل مچ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کا پنچنامہ کیا جارہا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
سنجیو سونونے نے یہ انتہائی قدم کس وجہ سے اٹھایا، اس بارے میں فی الحال کوئی سرکاری معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔ خودکشی کی اصل وجہ پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔ سنجیو سونونے تعلیمی شعبے کی ایک معروف شخصیت تھے۔ وہ ڈاکٹر چندربھانو سونونے جونیئر کالج اور بالاغاٹ پبلک اسکول کے بانی تھے۔ ان کی موت کی خبر سے اہل خانہ، دوستوں اور تعلیمی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے معاملے کی مکمل تفتیش کی جارہی ہے اور واقعے سے متعلق تمام تفصیلات سرکاری تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوں گی۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے