چین کے ہینان صوبے میں شدید بارش، 55 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
بیجنگ، 15 ستمبر(ہ س )۔ چین کے ہینان صوبے میں مسلسل شدید بارش اور سیلاب کے باعث انتظامیہ نے 55 ہزار سے زائد افراد کو متاثرہ اور خطرناک علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ 11 سے 14 ستمبر کے درمیان صوبے کے کئی علاقوں میں ریکارڈ بارش ہ
چین کے ہینان صوبے میں شدید بارش، 55 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل


بیجنگ، 15 ستمبر(ہ س )۔

چین کے ہینان صوبے میں مسلسل شدید بارش اور سیلاب کے باعث انتظامیہ نے 55 ہزار سے زائد افراد کو متاثرہ اور خطرناک علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

11 سے 14 ستمبر کے درمیان صوبے کے کئی علاقوں میں ریکارڈ بارش ہوئی۔ باؤٹنگ لی اور میاؤ خودمختار کاؤنٹی کے شیانگ شوئی ٹاؤن شپ میں سب سے زیادہ 912.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ریلیف اور ریسکیو کارروائیوں کے لیے تقریباً 60 فائر اینڈ ریسکیو گاڑیاں اور 400 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی ترجیح لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اور متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande