بگ باس 20 میں آصف خان کا پارہ چڑھا، میکرس پر غصہ پھوٹا
سلمان خان کے ریئلٹی شو’بگ باس سیزن 20‘ میں ہر روز نئے رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ حالیہ ایپی سوڈ میں بگ باس نے اس ہفتے کی نامینیشن( نامزدگی) کا عمل منسوخ کردیا اور سزا کے طور پر آصف خان، اسکاوٹ او پی اور روہید خان کو براہ راست بے دخلی کے لیے نامزد کر
Asif-Khan-loses-temper-Bigg-Boss-20-lashes-out-mak


سلمان خان کے ریئلٹی شو’بگ باس سیزن 20‘ میں ہر روز نئے رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ حالیہ ایپی سوڈ میں بگ باس نے اس ہفتے کی نامینیشن( نامزدگی) کا عمل منسوخ کردیا اور سزا کے طور پر آصف خان، اسکاوٹ او پی اور روہید خان کو براہ راست بے دخلی کے لیے نامزد کر دیا۔ بے گھر ہونے کے لیے نامزد کیے جانے پر ’پنچایت‘ کے اداکار آصف خان کا پارہ چڑھ گیا اور انہوں نے شو کو ”غیر منصفانہ“ قرار دیتے ہوئے میکرس کے خلاف سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

آصف نے بگ باس کو غیر منصفانہ قرار دیا

بگ باس نے تمام کنٹسٹنٹ کو ایک ویڈیو دکھائی، جس میں آصف، ینگ ڈی ایس اے، روہید اور اسکاو¿ٹ نامزدگی کے عمل پر بات چیت کرتے نظر آئے، جو شو کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ چونکہ ینگ گھر کے کپتان ہیں، اس لیے انہیں چھوڑ کر باقی تینوں کو بے گھر ہونے کے لئے نامزد کر دیا گیا۔

تاہم، آصف نے کہا کہ بگ باس کو دوسرے کنٹسٹنٹ کی نامزدگی سے متعلق گفتگو کی ویڈیوز بھی دکھانی چاہییں تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سب کچھ ان کی آپسی دوستی توڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

آصف نے کہا، ”مجھے لگ رہا ہے کہ یہ کھیل ہی غیر منصفانہ ہے۔ کیا آپ انہیں یہاں صرف جتانے کے لیے لائے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ہمیں پہلے ہی بتا دینا چاہیے تھا۔ یہ ٹھیک ہوتا اگر بگ باس صرف یہ اعلان کر دیا ہوتا کہ ان چاروں کنٹسٹنٹ نے نامزدگی پر بات کی ہے اورمیں اسی بنیاد پر انہیں بے گھر ہونے کے لیے نامزد کر رہا ہوں۔“انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں بگ باس کے خلاف بھی لڑنا پڑا تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande