رکمنی وسنت منگلا گوری میں ایک پولیس افسر کے کردارمیں نظر آئیں گی
اداکارہ رکمنی وسنت آنے والی کنڑ فلم ''منگلا گوری'' میں بالکل نئے اوتار میں نظر آئیں گی۔ راہل پی کے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے، جس میں رکمنی پولیس کی وردی پہنے اسکوٹر پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔مشہور اداکارہ ملاشری
رکمنی


اداکارہ رکمنی وسنت آنے والی کنڑ فلم 'منگلا گوری' میں بالکل نئے اوتار میں نظر آئیں گی۔ راہل پی کے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے، جس میں رکمنی پولیس کی وردی پہنے اسکوٹر پر بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔مشہور اداکارہ ملاشری بھی ان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ اس فلم میں مختلف ادوار کی دونوں اداکارائیں کہانی کے مرکز میں ہوں گی۔

رکمنی اپنی بے ساختہ اداکاری اور مختلف کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔ منگلا گوری میں وہ پہلی بار پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم ہدایت کار ہیمنت ایم راو¿ کے ساتھ ان کا دوسرا تعاون ہے۔ اس سے قبل دونوں سپتا ساگرداچے ایلو میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ کے وی این پروڈکشن کے ساتھ یہ رکمنی کی دوسری فلم بھی ہے۔ اس سے قبل وہ 'ٹاکسک' میں نظر آ چکی ہیں۔

کے وی این پروڈکشنز اور دکشنائیانی ٹاکیز کے بینر تلے تیار کی گئی اس فلم کی موسیقی مدھون مکندن نے دی ہے، جبکہ سنیماٹوگرافی سری وتسن سیلوراجن نے سنبھالی ہے۔ وکرم مور نے فلم کا ایکشن کی ذمہ داری سنبھالا ہے۔ وینکٹ کے نارائن اور ہیمنت ایم راو¿ اس فلم کے پروڈیوسر ہیں۔ فلم کی تقریبا 75 فیصد شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور باقی کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande