پنچایت سہایکوں کی تحریک میں پہنچیں ڈاکٹر پلوّی پٹیل، مطالبات کی حمایت کی
لکھنؤ، 14 ستمبر (ہ س)۔ پنچایت سہایک کرمچاری یونین کے بینر تلے اعزازیہ بڑھانے اور سروس سے متعلق دیگر مطالبات کو لے کر لکھنو¿ کے ایکو گارڈن میں جاری غیر معینہ مدت کے دھرنے میں پیر کو اپنا دل (کمیراوادی) کی رہنما اور سیراتھو کی رکن اسمبلی ڈاکٹر پلو
MOVEMENT-BY-PANCHAYAT-ASSISTANT


لکھنؤ، 14 ستمبر (ہ س)۔ پنچایت سہایک کرمچاری یونین کے بینر تلے اعزازیہ بڑھانے اور سروس سے متعلق دیگر مطالبات کو لے کر لکھنو¿ کے ایکو گارڈن میں جاری غیر معینہ مدت کے دھرنے میں پیر کو اپنا دل (کمیراوادی) کی رہنما اور سیراتھو کی رکن اسمبلی ڈاکٹر پلوّی پٹیل پہنچیں۔

انہوں نے ریاست بھر کے مختلف اضلاع سے آئے پنچایت سہایکوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرٹ کی بنیاد پر منتخب کیے گئے پنچایت سہایک کے روزگار اور وقار کی لڑائی ہے۔ ان کے مطالبات بالکل جائز اور قواعد کے مطابق ہیں، جنہیں ریاستی حکومت کو فوری طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی حکومت پنچایت سہایکوں کے مطالبات پر فوری توجہ نہیں دیتی تو فیصلہ کن تحریک کے ساتھ آر پار کی لڑائی لڑی جائے گی۔ پروگرام میں اپنا دل (کمیراوادی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر سی ایل پٹیل، ریاستی جنرل سکریٹری گگن پرکاش یادو، رام شیلا پٹیل، اجے سنگھ سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande