دہلی میں 500 جدید عوامی بیت الخلا بلاکس کے لیے ای ایف سی نے 266.26 کروڑ روپے منظور کیے
نئی دہلی، 14 ستمبر (ہ س)۔ دہلی حکومت نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پہلے مرحلے کے تحت 500 عوامی بیت الخلا بلاکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی تعمیر دہلی حکومت کے محکمہ سیاحت کے ذریعے کی جائے گی۔ پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد باقی 500 عوا
500-MODERN-PUBLIC-TOILET-BLOCK


نئی دہلی، 14 ستمبر (ہ س)۔ دہلی حکومت نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پہلے مرحلے کے تحت 500 عوامی بیت الخلا بلاکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی تعمیر دہلی حکومت کے محکمہ سیاحت کے ذریعے کی جائے گی۔ پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد باقی 500 عوامی بیت الخلا بلاکس دوسرے مرحلے میں تعمیر کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے لیے حکومت کی ایکسپنڈیچرفائنانس کمیٹی (ای ایف سی) نے 266.26 کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ یہ اطلاع ایک پریسبیان کے ذریعے دی گئی۔

اس کے مطابق دہلی ٹورزم اینڈ ٹرانسپورٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ڈی ٹی ٹی ڈی سی) کا اس منصوبے میں اہم کردار ہے، کیونکہ سیاحت سے متعلق سہولیات کی ترقی کے لیے مربوط نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ دارالحکومت کے اہم سیاحتی مقامات، ورثہ علاقوں، بازاروں، اہم راستوں اور سیاحوں کی زیادہ آمد و رفت والے علاقوں میں جدید عوامی سہولیات کی تعمیر سے دہلی کو سیاحوں کے لیے زیادہ سہولت بخش اور پرکشش بنانے میں مدد ملے گی۔

ان عوامی بیت الخلا بلاکس میں مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ بیت الخلا کے ساتھ معذور افراد سمیت ہر شخص کی آسان رسائی کے لیے ریمپ بھی بنائے جائیں گے۔ ہر بیت الخلا بلاک میں کیئر ٹیکر روم اور چوکیدار کے لیے بھی جگہ ہوگی۔ شہریوں اور سیاحوں کی روزمرہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک دکان کا بھی انتظام کیا جائے گا، جہاں اسنیکس، مشروبات اور روزمرہ استعمال کی اشیا دستیاب ہوں گی۔ خواتین کی سہولت کے لیے سینیٹری پیڈ وینڈنگ مشین اور استعمال شدہ سینیٹری پیڈز کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کے لیے سینیٹری پیڈ انسینیریٹر مشین بھی نصب کی جائے گی۔

مجوزہ بیت الخلا بلاکس میں سولر پینل، سی سی ٹی وی اور مکینیکل وینٹیلیشن سسٹم جیسی جدید سہولیات بھی ہوں گی۔ شہریوں اور سیاحوں کو معلومات فراہم کرنے کے لیے آو¿ٹ ڈور طرز کا ویڈیو وال ڈسپلے بورڈ نصب کیا جائے گا۔ منصوبے میں عمارتوں کی تعمیر کے ساتھ باغبانی اور فرنیچر سے متعلق کام بھی شامل ہیں۔

ان میں 200 ٹوائلٹ بلاکس مارکیٹوں کے علاقوں میں، 97 ہائی وے پر، 57 تجارتی اور صنعتی علاقوں میں اور 50 سیاحتی مقامات کے آس پاس، جبکہ 9 بڑے پارکوں وغیرہ کے قریب تعمیر کیے جائیں گے۔ علاقہ وار تقسیم کے لحاظ سے 93 ٹوائلٹ بلاکس جنوب مغربی علاقے، 90 شمال مغربی، 72 مغربی، 51 جنوبی، 49 جنوب مشرقی، 40 نئی دہلی اور 39 وسطی دہلی سمیت دیگر علاقوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔ تعمیراتی کام کو 14 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande