
رنبیر کپور اور سائی پلوی کی اداکاری والی انتہائی متوقع فلم 'رامائن' کا پہلا گانا 'جے جے رام' 14 ستمبر کو گنیش چترتھی کے موقع پر ریلیز کیا گیا۔ فلم کا ٹریلر اس سے قبل جولائی میں برہما مہورت کے دوران ریلیز کیا گیا تھا۔ گانے کی ویڈیو میں رنبیر کپور کو بھگوان رام اور سائی پلوی کو ماتا سیتا کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دونوں کے سویمبر سے ونواس تک کے سفر کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ یہ گانا ٹی سیریز کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔
جے جے رام کو اریجیت سنگھ اور شریا گھوشال نے گایا ہے اور گانے کی موسیقی اے آر رحمان نے دی ہے۔ گانے کے بول ڈاکٹر کمار وشواس نے لکھے ہیں۔ عقیدت اور روحانیت سے بھرپور یہ گانا فلم کی کہانی اور اس کی افسانوی دنیا کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔ یہ گانا رنبیر اور سائی کی جوڑی کو رام اور سیتا کے طور پر پہلی بار مجسم طورپر تشکیل دیتا ہے۔
نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی رامائن میں یش، روی دوبے، ارون گوول، لارا دتہ اور راکول پریت سنگھ بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم بڑے پیمانے پر بنائی جا رہی ہے اور اسے دو حصوں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔ رامائن کا پہلا حصہ دیوالی 2026 کے دوران سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی