
دیوریا، 14 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے دیوریا ضلع کے گوری بازار پولیس اسٹیشن کے علاقے کے تحت بگونیا گاوں میں خاندانی جائداد کی تقسیم پر لڑائی میں ایک 40 سالہ حاملہ خاتون کی موت ہو گئی۔ متوفی کے اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
سرکل آفیسر رودر پور راجیش چترویدی نے بتایا کہ گووند کی بیوی جگونتی دیوی، جو کہ بڈگونیا گاوں کی رہائشی ہے، نے اتوار کو اطلاع دی کہ سریندر (سسر)، دیوانتی دیوی (ساس)، آنچل (نند)، امیت (بھیسور)، گولو اور جگگو نے خاندانی جائدادکی تقسیم پر بات چیت کے دوران اسے لاٹھی ڈنڈوں سے مارا پیٹا۔ الزام ہے کہ اس پر قتل کرنے کے ارادے سے حملہ کیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی گوری بازار پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے زخمی جگونتی دیوی کو علاج کے لیے میڈیکل کالج دیوریا بھیج دیا۔ جب ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تو ڈاکٹروں نے انہیں بہتر علاج کے لیے گورکھپور بھیج دیا۔ اہل خانہ اسے گورکھپور لے جا رہے تھے، اس دوران دیررات راستے میں ان کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
پیر کو پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ خاتون حاملہ تھی اور اس حملے میں اس کے رحم میں موجود بچہ بھی مر گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم ہاو¿س پہنچنے پر ماں کی بہو کنتی دیوی نے بتایا کہ ان کی شادی کو 15 سال ہو چکے ہیں۔ گووند دبئی میں رہتا ہے، جبکہ جگونتی یہاں اپنے سسرالیوں کے ساتھ رہتی ہے۔ یہ الزام ہے کہ جگونتی کو زمین کے خاندانی تنازعہ پر اس کے سسرالیوں نے بے دردی سے مارا پیٹا، جس کی وجہ سے اس کی اور اس کے بچے کی موت ہوگئی۔
سرکل آفیسر رودر پور راجیش چترویدی نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ماں کی طرف سے الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ملزم کے کردار کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی