
مرادآباد، 14 ستمبر (ہ س)۔
اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ایم پی ایس کرکٹ اکیڈمی مرادآباد کے کرکٹ کوچ مرزا دانش عالم کو اتراکھنڈ پریمیئر لیگ (یو پی ایل) 2026 کے لیے یو ایس این انڈینز کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم انتظامیہ نے انہیں یہ ذمہ داری سونپی ہے۔
مرزا دانش عالم ٹیم کے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ صلاحیت کو بہتر بنانے کے ساتھ کیچنگ، تھروئنگ، گراو¿نڈ فیلڈنگ اور فٹنس پر مبنی مشقیں بھی کرائیں گے۔ وہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر تکنیکی فیڈ بیک دینے کے ساتھ ساتھ میچ کے دوران فیلڈنگ کی حکمت عملی تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
دانش نے بتایا کہ وہ ہیڈ کوچ اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ تال میل قائم کرکے ٹیم کی تیاریوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ