وزیر اعلیٰ نے منک نہر کے چھٹھ گھاٹ کی تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا
نئی دہلی، 14 ستمبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو منک نہر پر پریم باڑی پل کے قریب جاری صفائی،تزئین کاری ، روشنی کے انتظامات اور عظیم الشان چھٹھ گھاٹ کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران سیاحت کے وزیر کپل مشرا اور متعلقہ
CM-INSPECTED-CHHATH-GHAT-MUNAK


نئی دہلی، 14 ستمبر (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو منک نہر پر پریم باڑی پل کے قریب جاری صفائی،تزئین کاری ، روشنی کے انتظامات اور عظیم الشان چھٹھ گھاٹ کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران سیاحت کے وزیر کپل مشرا اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ نے افسران کو تمام کام مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ چھٹھ کے عظیم تہوار سے قبل منک نہر کو صاف ستھرا، منظم اور عقیدت مندوں کی سہولت کے مطابق تیار کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا، ”جو نہر کبھی غفلت کی تصویر ہوا کرتی تھی، آج وہی عقیدت، انتظام اور ترقی کی نئی شکل اختیار کر رہی ہے۔ یہی وکاس بھی، وراثت بھی‘ کے ہمارے عزم کی پہچان ہے۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande