برکس سربراہی اجلاس کے آخری دن بھارت منڈپم میں سیکورٹی کے سخت انتظامات
نئی دہلی، 13 ستمبر (ہ س)۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہندوستان کی صدارت میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوسرے دن اتوار کو سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ دہلی ٹریفک پولیس نے راستوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔ 18ویں برکس سربرا
brics


نئی دہلی، 13 ستمبر (ہ س)۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہندوستان کی صدارت میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوسرے دن اتوار کو سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ دہلی ٹریفک پولیس نے راستوں میں تبدیلیاں کی ہیں۔

18ویں برکس سربراہی کانفرنس 2026 کے آخری دن بھارت منڈپم میں سیکورٹی ایجنسیاں آمد و رفت کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پہلے دن ’نئی دہلی اعلامیہ‘ متفقہ طور پر منظور کیے جانے کے بعد، آج کانفرنس کا اختتام ہوگا۔

دہلی ٹریفک پولیس نے تفصیلی ایڈوائزری جاری کر کے 22 مقامات پر ٹریفک کے راستوں میں تبدیلی کیے جانے اور 35 سے بھی زائد سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو کنٹرول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پرگتی میدان میں واقع بھارت منڈپم کے آس پاس یہ پابندیاں صبح آٹھ بجے سے نافذ ہیں۔ یہ پابندیاں رات آٹھ بجے تک موثر رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande