برکس سربراہ اجلاس کا دوسرا دن : تمام سربراہان مملکت اوپن سیشن میں حصہ لیں گے
نئی دہلی، 13 ستمبر (ہ س)۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہندوستان کی صدارت میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہی کانفرنس-2026 کا آج دوسرا دن ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھارت منڈپم پہنچ چکے ہیں۔ بھارت منڈپم برکس اجلاس کی جائے تقریب ہے۔ اجلاس کے
بھارت منڈپم میں وزیر اعظم نریندر مودی۔


نئی دہلی، 13 ستمبر (ہ س)۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ہندوستان کی صدارت میں منعقدہ 18ویں برکس سربراہی کانفرنس-2026 کا آج دوسرا دن ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھارت منڈپم پہنچ چکے ہیں۔ بھارت منڈپم برکس اجلاس کی جائے تقریب ہے۔ اجلاس کے پہلے دن نئی دہلی اعلامیہ جاری کرنے سے لے کر ہندوستان اور چین کے درمیان اہم دو طرفہ میٹنگ ہو چکی ہے۔

برکس عالمی برادری کے لیے اہم ترجیحات پر مضبوط شراکت داریوں کو استوار کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ آج تمام سربراہانِ مملکت اوپن سیشن میں حصہ لیں گے۔ سربراہ اجلاس کے بنیادی ستون یعنی مضبوطی، اختراع ، باہمی تعاون اور پائیداری پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ایسی امید کی جا رہی ہے کہ اس سیشن میں برکس رہنما مشترکہ مفادات پر بات چیت کرنے اور عالمی ترقی کے لیے جامع نکتۂ نظر کو آگے بڑھائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande