وزیر اعظم مودی کی نائجیریا، جنوبی افریقہ اور برونڈی کے اعلیٰ رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں
نئی دہلی، 13 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو 18ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر افریقی براعظم کے تین اہم رہنماؤں، نائجیریا کے نائب صدر کاشیم شیٹّیما مصطفیٰ، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا اور افریقی یونین (اے یو) کے صدر و برونڈ
وزیر اعظم مودی کی نائجیریا، جنوبی افریقہ اور برونڈی کے اعلیٰ رہنماو¿ں سے دو طرفہ ملاقاتیں


وزیر اعظم مودی کی نائجیریا، جنوبی افریقہ اور برونڈی کے اعلیٰ رہنماو¿ں سے دو طرفہ ملاقاتیں


وزیر اعظم مودی کی نائجیریا، جنوبی افریقہ اور برونڈی کے اعلیٰ رہنماو¿ں سے دو طرفہ ملاقاتیں


نئی دہلی، 13 ستمبر (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو 18ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر افریقی براعظم کے تین اہم رہنماؤں، نائجیریا کے نائب صدر کاشیم شیٹّیما مصطفیٰ، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا اور افریقی یونین (اے یو) کے صدر و برونڈی کے صدر ایوریست نداشیمئے سے الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، صحت، کثیر فریقی پلیٹ فارموں پر تعاون اور ’گلوبل ساؤتھ‘ کی ترجیحات کو مضبوطی سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھارت-افریقی یونین شراکت داری کو نئی رفتار دینے اور چوتھی بھارت-افریقہ فورم سربراہ کانفرنس (IAFS-IV) کے جلد انعقاد پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی نے نائجیریا کے وفد کی قیادت کر رہے نائب صدر کاشیم شیٹّیما مصطفیٰ کے ساتھ بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی، توانائی کی شراکت داری، زراعت، صحت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔ نائجیریا کے نائب صدر نے ملک میں صلاحیت سازی اور اقتصادی ترقی کے لیے بھارت کے تعاون کو سراہا۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعظم مودی نے دونوں ممالک کے درمیان کثیر جہتی اسٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا اور تاریخی جدوجہد اور ثقافتی قربت پر مبنی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ صدر رامافوسا نے سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد اور پرتپاک میزبانی کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ افریقی یونین (اے یو) کے صدر اور برونڈی کے صدر ایوریست نداشیمئے کے ساتھ ملاقات میں 2023 میں بھارت کی جی-20 صدارت کے دوران افریقی یونین کو مستقل رکنیت دلانے کی تاریخی پہل کو یاد کیا گیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے بھارت-افریقی یونین شراکت داری کو ’گلوبل ساؤتھ‘ کا ایک اہم ستون قرار دیتے ہوئے باہمی طور پر موزوں تاریخ پر چوتھی بھارت-افریقہ فورم سربراہ کانفرنس کے جلد انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande