سی پی ایل: بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے آخری گیند پر مقابلہ جیت کر پلے آف میں جگہ بنائی
برج ٹاؤن، 13 ستمبر (ہ س)۔ بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے سیڈراک ڈیسکارٹس کی شاندار نصف سنچری اور گداکیش موتی کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے 34ویں میچ میں جمیکا کنگز مین کو آخری گیند پر شکست دے کر
سی پی ایل: بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے آخری گیند پر مقابلہ جیت کر پلے آف میں جگہ بنائی


برج ٹاؤن، 13 ستمبر (ہ س)۔ بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے سیڈراک ڈیسکارٹس کی شاندار نصف سنچری اور گداکیش موتی کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت کینسنگٹن اوول میں کھیلے گئے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے 34ویں میچ میں جمیکا کنگز مین کو آخری گیند پر شکست دے کر سنسنی خیز کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ٹرائیڈنٹس نے پلے آف میں جگہ پکی کرلی۔ بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر جمیکا بھی چوتھی ٹیم کے طور پر پلے آف میں پہنچ گئی۔

میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جمیکا نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ جواب میں بارباڈوس نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 151 رنز بنا کر کامیابی اپنے نام کرلی۔

151 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بارباڈوس کی شروعات خراب رہی اور ٹیم نے پاور پلے میں 36 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔ جیکری کارٹر 3، برینڈن کنگ 18 اور ریوالڈو کلارک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جس سے ٹیم کی مشکلات بڑھ گئیں۔ اس کے بعد سیڈراک ڈیسکارٹس اور کوئنٹن ڈی کوک نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ تاہم ڈی کوک 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ شیرفین ردرفورڈ بھی 5 رنز بنا کر بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔

76/5 کے اسکور پر بارباڈوس کی اننگز مشکل میں نظر آ رہی تھی، لیکن ڈیسکارٹس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے چند بڑے شاٹس لگائے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ڈیسکارٹس 17ویں اوور کے آغاز میں آندرے رسل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ڈینیئل سیمس 5 اور کرس گرین 17 رنز کی مفید اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ بارباڈوس کو آخری اوور میں جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے۔

آخری اوور میں گداکیش موتی نے پہلے چوکا اور پھر ایک چھکا لگا دیا۔ آخری دو گیندوں پر جیت کے لیے دو رنز درکار تھے، جو بارباڈوس نے حاصل کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ گداکیش موتی نے 8 گیندوں پر 2 چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ناقابل شکست 17 رنز بنائے۔

اس سے قبل جمیکا کنگز مین نے 150 رنز کا اسکور کھڑا کیا۔ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ماجد صادق نے بنائے، جنہوں نے 34 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ صادق کے علاوہ عثمان خان نے 18، حسن خان نے 16، کیسی کارٹی نے 15، کرک میک کینزی نے 11، آندرے رسل نے 10 اور کپتان روومین پاول نے 8 رنز کا تعاون دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande