
جموں 13 ستمبر (ہ س): لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے اتوار کو لیہہ میں منعقدہ 13ویں لداخ میراتھن کے 42 کلومیٹر فل میراتھن اور 21 کلومیٹر ہاف میراتھن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس عالمی سطح کے کھیلوں کے مقابلے میں 8 ہزار سے زائد رنرز نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ملک اور دنیا کے مختلف حصوں سے رنرز کا لداخ میں جمع ہونا برداشت، عزم اور مہم جوئی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ میراتھن ایک باوقار عالمی کھیلوں کے مقابلے کے طور پر اپنی شناخت بنا چکی ہے اور لداخ کے منفرد قدرتی مناظر، ثقافت اور مہمان نوازی کو دنیا کے سامنے اجاگر کر رہی ہے۔انہوں نے میراتھن میں حصہ لینے والے تمام رنرز، منتظمین، رضاکاروں اور معاون ٹیموں کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور تمام شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے امید ظاہر کی کہ رنرز لداخ سے ناقابل فراموش یادیں لے کر واپس جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر