
جموں, 12 ستمبر (ہ س): فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے کشتواڑ ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے موجودہ سیکورٹی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی کے نظام اور فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران کور کمانڈر نے اندرونی علاقوں میں سیکورٹی انتظامات، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں اور بنیادی ڈھانچے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فوجی اہلکاروں کو آپریشنل صلاحیت، حفاظت اور معاونتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے فوجی اہلکاروں پر مسلسل چوکسی اور ہر وقت کارروائی کے لیے تیار رہنے پر زور دیا۔
انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر وقت چوکس اور مشن کے لیے تیار رہیں تاکہ سامنے آنے والے سکییورٹی چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر