
نئی دہلی، 12 ستمبر (ہ س):
مرکزی وزیر برائے خواتین و اطفال بہبود انّ پورنا دیوی نے ہفتہ کو فلپائن کی خاتونِ اول لوئیس ارانیٹا-مارکوس سے کھانے کی میز پر ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماو¿ں نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ترقی کے عمل میں ان کے قائدانہ کردار کے حوالے سے تبادلہ¿خیال کیا۔
انّ پورنا دیوی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خواتین کی قیادت میں ترقی کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں قائدانہ کردار میں آگے لانے کے لیے پ±رعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال مستقبل کی تعمیر میں خواتین کی برابر کی شراکت ضروری ہے۔
ملاقات کے دوران ہندوستان کی جانب سے خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے اور انہیں ترقی کے عمل میں اہم شراکت دار بنانے کے عزم پر بھی زور دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ