ڈبلیو ایس پی ایس عالمی چیمپئن شپ:سرشٹی اروڑہ اور منیش نروال نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم میں کانسے کا تمغہ جیتا
چانگوون، 11 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی جوڑی سرشٹی اروڑہ اور پیرس پیرا لمپکس کے تمغہ فاتح منیش نروال نے جمعہ کو چانگوون میں جاری ڈبلیو ایس پی ایس عالمی چیمپئن شپ میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت لیا۔ فائنل میں سرشٹینے 195.3 پوائ
Sports-Shooting-World-Championships-Shrishti-Manis


چانگوون، 11 ستمبر (ہ س)۔ بھارتی جوڑی سرشٹی اروڑہ اور پیرس پیرا لمپکس کے تمغہ فاتح منیش نروال نے جمعہ کو چانگوون میں جاری ڈبلیو ایس پی ایس عالمی چیمپئن شپ میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت لیا۔

فائنل میں سرشٹینے 195.3 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ منیش نے 208.7 پوائنٹس بنائے۔ بھارتی جوڑی کا مجموعی اسکور 404.0 رہا اور اس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چین کی ڈانگ یوہونگ اور ہوانگ شنگ کی جوڑی نے 472.1 پوائنٹس کے مشترکہ عالمی ریکارڈ اسکور کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔ جنوبی کوریا کی مون ایکیونگ اور جو جیونگدو نے 466.0 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

اس سے قبل سرشٹی اور منیش نے کوالیفکیشن میں مجموعی طور پر 565 پوائنٹس حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔سرشٹی نے 279 جبکہ منیش نے 286 پوائنٹس کا تعاون دیا۔

ایک اور بھارتی جوڑی بھکتی شرما اور رودرانش کھنڈیلوال کوالیفکیشن میں 557 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں مقام پر رہی اور فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی۔

ہندوستھان سماچار

---

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande