گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے اشارے، ایشیا میں فروخت کا دباو
نئی دہلی، 11 ستمبر (ہ س)۔گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کا شکار ہو گئے۔ حالانکہ ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال برتری کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار میں بھی پچھلے سیشن کے دوران مسل
گلوبل مارکیٹ کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 11 ستمبر (ہ س)۔گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے اشارے مل رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران گراوٹ کا شکار ہو گئے۔ حالانکہ ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال برتری کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار میں بھی پچھلے سیشن کے دوران مسلسل فروخت ہوتی رہی۔ اسی طرح ایشیائی بازار میں بھی آج عام طور پر دباو بنا ہوا ہے۔امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافہ کیے جانے کا اشارہ دینے کے باعث وال اسٹریٹ میں گزشتہ سیشن کے دوران خوف و ہراس کا ماحول برقرار رہا۔ ڈاو جونز انڈسٹریل ایوریج 0.60 فیصد گر کر 52,064.10 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.58 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,591.70 پوائنٹس کی سطح پر پچھلے سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ وہیں نیسڈیک 171.62 پوائنٹس یعنی 0.65 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 26,081.72 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈاو جونز فیوچرز آج فی الحال 120.62 پوائنٹس یعنی 0.23 فیصد کی تیزی کے ساتھ 52,184.72 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔یورپی بازار میں گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل فروخت کا دباو بنا رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.58 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 10,608.92 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.49 فیصد پھسل کر 8,116.76 پوائنٹس کی سطح پر پچھلے سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 215.30 پوائنٹس یعنی 0.85 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 25,361.15 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

ایشیائی بازارمیں بھی آج عام طور پر فروخت کا رخ بنا ہوا نظرآرہا ہے۔ ایشیا کے نو بازاروں میں سے آٹھ کے انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ ایک انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ سبز نشان میں برقرار ہے۔ ایشیائی بازار میں واحد اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس فی الحال 0.15 فیصد کی تیزی کے ساتھ 5,682.53 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔ دوسری طرف، گفٹ نفٹی 199 پوائنٹس یعنی 0.85 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 23,261 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 241.47 پوائنٹس یعنی 0.98 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,713 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ نکیئی انڈیکس میں آج زبردست کمزوری نظر آ رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 1,643.95 پوائنٹس یعنی 2.52 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 63,627 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

کوسپی انڈیکس میں بھی آج بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 173.93 پوائنٹس یعنی 2.47 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 6,859.99 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا ہوا ہے۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس بھی آج 71.67 پوائنٹس یعنی 1.82 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 3,862.73 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ وہیں تائیوان ویٹڈ انڈیکس آج 724.26 پوائنٹس یعنی 1.54 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 46,216.23 پوائنٹس کی سطح پر، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 89.02 پوائنٹس یعنی 1.35 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 6,500.32 پوائنٹس کی سطح پر اور سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.68 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 1,604.02 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande