ہندوستان کی میزبانی میں برکس سربراہ اجلاس بدلتے عالمی منظرنامے میں انتہائی اہم پلیٹ فارم: سدھانشو ترویدی
نئی دہلی، 11 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستان میں منعقد ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سدھانشو ترویدی نے بدلتے عالمی منظرنامے میں انتہائی اہم پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔ ترویدی نے جمعہ کو جاری ایک ویڈیو پیغام
ہندوستان کی میزبانی میں برکس سربراہ اجلاس بدلتے عالمی منظرنامے میں انتہائی اہم پلیٹ فارم: سدھانشو ترویدی


نئی دہلی، 11 ستمبر (ہ س)۔ ہندوستان میں منعقد ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ترجمان اور رکن پارلیمنٹ سدھانشو ترویدی نے بدلتے عالمی منظرنامے میں انتہائی اہم پلیٹ فارم قرار دیا ہے۔ ترویدی نے جمعہ کو جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں برکس میں ہندوستان کی حیثیت میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ کبھی اس گروپ کی کمزور اور غیر اہم کڑی سمجھے جانے والا ہندوستان آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں برکس کے اہم اور مضبوط ارکان میں شامل ہے۔

ترویدی نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں مسلسل جنگ اور تنازعات جاری ہیں۔ ایسے وقت میں برکس جیسے عالمی پلیٹ فارم کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ ہندوستان کے زیر اہتمام اس اجلاس کا انعقاد ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔ برکس میں شامل ممالک دنیا کی تقریباً 50 فیصد آبادی اور قریب 40 فیصد عالمی جی ڈی پی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایسے میں اس پلیٹ فارم پر ہونے والی بات چیت اور فیصلوں کے عالمی سطح پر وسیع اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

بی جے پی ترجمان کے مطابق اجلاس میں اقتصادی ترقی اور کاروباری مواقع کے ساتھ ساتھ زراعت، جینیات، صحت اور ماحولیات جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ عالمی حالات میں ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والا یہ سربراہ اجلاس مثبت اور مؤثر کردار ادا کرے گا۔

ترویدی نے کہا کہ برکس کی بدلتی ہوئی شکل میں ہندوستان کا بڑھتا کردار ملک کی مضبوط ہوتی عالمی حیثیت کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande