
ضلع پونچھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بڑی کاروائی
جموں، 10 ستمبر (ہ س)۔ ضلع پولیس پونچھ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پونچھ، مینڈھر اور سرنکوٹ سب ڈویژنوں میں خصوصی مہم چلا کر 130 سے زائد گاڑیوں کو ضبط یا چالان کیا۔ پولیس کے مطابق مہم کے دوران خطرناک اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ، اوور لوڈنگ، درست دستاویزات کے بغیر گاڑی چلانے، غلط پارکنگ اور موٹر وہیکل ایکٹ کی دیگر خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی۔
پولیس نے کہا کہ مہم کا مقصد ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سڑک حادثات کی روک تھام اور مسافروں و پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ اس دوران ڈرائیوروں کو رفتار کی مقررہ حد کی پابندی، ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کے استعمال اور گاڑی کے ضروری کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
ضلع پولیس نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ ذمہ داری کے ساتھ گاڑی چلائیں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر