آخری وقت میں خریداری کی حمایت سے شیئر بازار مضبوطی کے ساتھ بند ہوا، سرمایہ کاروں کو 1.87 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان
نئی دہلی، 10 ستمبر (ہ س)۔ دن بھر اتار- چڑھاؤ کا سامنا کرنے کے بعد گھریلو شیئر بازار آج آخری وقت میں ہوئی خریداری کے باعث مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہا۔ آج کاروبار کا آغاز تقریباً فلیٹ سطح پر ملے- جلے آغاز کے ساتھ ہوا۔بازار کھلنے کے کچھ ہی
Stock-Market-Closing


نئی دہلی، 10 ستمبر (ہ س)۔ دن بھر اتار- چڑھاؤ کا سامنا کرنے کے بعد گھریلو شیئر بازار آج آخری وقت میں ہوئی خریداری کے باعث مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہا۔ آج کاروبار کا آغاز تقریباً فلیٹ سطح پر ملے- جلے آغاز کے ساتھ ہوا۔بازار کھلنے کے کچھ ہی دیر بعد تیزی اور مندی کے رجحان رکھنے والے سرمایہ کاروں کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں اشاریوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ ہونے لگا۔ اس دوران زیادہ تر وقت فروخت کنندگان کا پلڑا بھاری رہا۔

تاہم کاروبار کے آخری 5 منٹ میں ہوئی زبردست خریداری کے باعث خریدار ، فروخت کنندگان پر حاوی ہو گئے۔ دن بھر کے کاروبار کے اختتام پر سینسیکس میں 0.19 فیصد اور نفٹی میں 0.20 فیصد کی مضبوطی درج کی گئی۔ آخری وقت میں ہوئی خریداری کی وجہ سے شیئر بازار آج اگرچہ مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہا،براڈر مارکیٹ میں مسلسل فروخت کا دباو¿ برقرار رہنے کے سبب سرمایہ کاروں کو ایک ہی دن میں 1.87 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 21.69 پوائنٹس یعنی 0.03 فیصد کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 74,742.54 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے انڈیکس میں اتار چڑھاو¿ ہونے لگا۔ بازار کھلتے ہی خریداری شروع ہونے کے باعث سینسیکس کچھ ہی دیر میں 146.73 پوائنٹس یعنی 0.20 فیصد کی تیزی کے ساتھ 74,910.96 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ تاہم اس کے بعد فروخت کنندگان بازار پر حاوی ہو گئے۔

مسلسل فروخت کے دباؤ کے نتیجے میں یہ انڈیکس اپنی بلند ترین سطح سے 312.49 پوائنٹس پھسل کر 165.76 پوائنٹس یعنی 0.22 فیصد کی کمی کے ساتھ 74,598.47 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس کے بعد طویل عرصے تک بازار میں اسی سطح کے آس پاس معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ کاروبار ہوتا رہا۔ تاہم دن کے آخری وقت میں ہوئی تیز خریداری کے باعث سینسیکس سرخ نشان سے نکل کر سبز نشان میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔ دن بھر کے کاروبار کے بعد سینسیکس 138.36 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 74,902.59 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سینسیکس کے برعکس این ایس ای کے نفٹی نے آج 15.10 پوائنٹس یعنی 0.06 فیصد کی تیزی کے ساتھ 23,446.60 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار شروع کیا۔ بازار کھلنے کے بعد پہلے 10 منٹ میں ہی خریداری کا سہارا ملنے پر یہ انڈیکس 63.45 پوائنٹس یعنی 0.27 فیصد کی تیزی کے ساتھ 23,494.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ اس کے بعد بازار میں حصص کی فروخت شروع ہو گئی۔ فروخت کے دباو¿ میں یہ انڈیکس اپنی بلند ترین سطح سے 114.85 پوائنٹس گر کر 51.40 پوائنٹس یعنی 0.22 فیصد کی کمی کے ساتھ 23,380.10 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ تاہم کاروبار کے آخری 5 منٹ میں ہوئی زبردست خریداری کے باعث نفٹی 46.30 پوائنٹس یعنی 0.20 فیصد کی بڑھت کے ساتھ 23,477.80 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج دن بھر کے کاروبار کے دوران میڈیا اور بینکنگ شعبے کے حصص میں مناسب خریداری دیکھنے کو ملی۔ اس کے علاوہ کنزیومر ڈیوریبلز، آئل اینڈ گیس اور پبلک سیکٹر انٹرپرائزز انڈیکس بھی مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب میٹل، آٹوموبائل اور فارماسیوٹیکل شعبے کے حصص میں مسلسل فروخت ہوتی رہی۔ اسی طرح آئی ٹی، کیپیٹل گڈز اور ایف ایم سی جی انڈیکس بھی گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔ براڈر مارکیٹ میں بھی آج مجموعی طور پر فروخت کا دباو¿ برقرار رہا، جس کے باعث نفٹی کا مڈ کیپ انڈیکس 0.38 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح اسمال کیپ انڈیکس میں 0.07 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔

آج دن بھر کے کاروبار کے دوران بی ایس ای میں 4,527 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,926 حصص بڑھت کے ساتھ بند ہوئے، جبکہ 2,409 حصص میں گراوٹ رہی اور 192 حصص بغیر کسی اتار چڑھاؤ کے بند ہوئے۔ این ایس ای میں آج 3,240 حصص میں فعال کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1,238 حصص منافع کے ساتھ سبز نشان میں جبکہ 2,002 حصص نقصان کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 15 حصص بڑھت کے ساتھ اور 15 حصص گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 24 حصص سبز نشان میں اور 24 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔

آج دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے بڑے حصص میں ایچ ڈی ایف سی لائف 2.36 فیصد، پاور گرڈ کارپوریشن 2.22 فیصد، او این جی سی 1.39 فیصد، بھارتی ایئرٹیل 1.34 فیصد اور ٹیک مہندرا 1.18 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 گینرز میں شامل رہے۔

دوسری جانب ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز 1.85 فیصد، ہنڈالکو انڈسٹریز 1.26 فیصد، ٹاٹا اسٹیل 1.04 فیصد، اڈانی انٹرپرائزز 0.89 فیصد اور مہندرا اینڈ مہندرا 0.83 فیصد کی کمزوری کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 لوزرز میں شامل رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande