ممبئی سلسلہ وار دھماکوں کے معاملے میں ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کی درخواست خارج
نئی دہلی، 10 ستمبر(ہ س)۔ جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے 1993 کے ممبئی سلسلہ وار دھماکوں کے معاملے میں ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے 27 جولائی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ سماعت کے دوران ابو سلیم کے وکیل
سلیم


نئی دہلی، 10 ستمبر(ہ س)۔ جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے 1993 کے ممبئی سلسلہ وار دھماکوں کے معاملے میں ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے 27 جولائی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

سماعت کے دوران ابو سلیم کے وکیل رشی ملہوترا نے کہا تھا کہ جیل میں اچھے طرز عمل پر سزا کی معافی اور زیر سماعت قیدی کے طور پر گزاری گئی مدت کو بھی 25 سال کی سزا کے حساب میں شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ چونکہ سلیم نے 25 سال سے زیادہ تقریبا 26 سال کا عرصہ مکمل کر لیا ہے اس لیے انہیں رہا کر دیا جانا چاہیے۔ ملہوترا نے کہا تھا کہ ٹاڈا عدالت نے بھی حراست میں پوچھ گچھ کی مدت کا فائدہ دینے کی ہدایت کی تھی، لیکن جیل انتظامیہ نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔

اس سے قبل بمبئی ہائی کورٹ نے اپریل 2025 میں ابو سلیم کی قبل از وقت رہائی کی درخواست کوخارج کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ہندوستان کی طرف سے پرتگال کو حوالگی کے وقت دی گئی یقین دہانی کے مطابق 25 سال کی مدت نومبر 2030 میں مکمل ہو جائے گی اور اچھے طرز عمل کے لیے سزا کی معافی سے اس مدت کو کم نہیں کیا جا سکتا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande