صدرجمہوریہ دروپدی مرمو 21 ستمبر سے گجرات کے تین روزہ دورے پر
صدرجمہوریہ 72 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کی صدارت کریں گی گاندھی نگر، 10 ستمبر(ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو 21 ستمبر سے گجرات کے تین روزہ دورے پر ہوں گی۔ اس دوران وہ 22 ستمبر کو نرمدا ضلع کے اسٹیچو آف یونٹی میں ہونے والی 72 ویں نیشنل فلم ایوا
صدر


صدرجمہوریہ 72 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کی صدارت کریں گی

گاندھی نگر، 10 ستمبر(ہ س)۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو 21 ستمبر سے گجرات کے تین روزہ دورے پر ہوں گی۔ اس دوران وہ 22 ستمبر کو نرمدا ضلع کے اسٹیچو آف یونٹی میں ہونے والی 72 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کی صدارت کریں گی۔ترجمان وزیر جیتو بھائی واگھانی نے بتایا کہ صدر جمہوریہ نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کے ساتھ ساتھ گجرات میں منعقد ہونے والی دیگر اہم تقریبات میں بھی شرکت کریں گی۔وزیر اعلی بھوپیندر بھائی پٹیل اس موقع پر موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ ممتاز فنکار، ہدایت کار، پروڈیوسر، تکنیکی ماہرین اور ہندوستانی فلم انڈسٹری کے دیگر فن کے شعبوں سے وابستہ افراد بھی موجود ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے ایک حالیہ اجلاس میں وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کو صدرجمہوریہ کے گجرات کے دورے اور تقریب کی تیاریوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ ریاستی حکومت نے اس قومی سطح کے اہم پروگرام کو یادگار بنانے کے لیے ضروری انتظامی اور تقریبات سے متعلق تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب دارالحکومت نئی دہلی کے باہر گجرات میں منعقد ہو رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande