این سی بی کی حراست سے فرار منشیات فروش کو جالندھر سے گرفتار کیا گیا
جموں, 10 ستمبر (ہ س)جموں یونٹ کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اپنی حراست سے فرار ہونے والے ایک منشیات فروش کو تین روز بعد پنجاب کے جالندھر سے دوبارہ گرفتار کر لیا۔ این سی بی کے ترجمان کے مطابق عاقب بشیر سکنہ کاکہ پورہ، ضلع پلوامہ، 6 اور 7
Arrest


جموں, 10 ستمبر (ہ س)جموں یونٹ کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اپنی حراست سے فرار ہونے والے ایک منشیات فروش کو تین روز بعد پنجاب کے جالندھر سے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

این سی بی کے ترجمان کے مطابق عاقب بشیر سکنہ کاکہ پورہ، ضلع پلوامہ، 6 اور 7 ستمبر کی درمیانی شب جموں کے نروال علاقے میں این سی بی کی حراست سے فرار ہو گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے این سی بی، جموں و کشمیر پولیس اور پنجاب پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران اسے جالندھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande