پرنس رحیم آغا خان پنجم نے وزیرِ اعظم مودی سے ملاقات کی، بھارت اور اے کے ڈی این کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال
نئی دہلی، 10 ستمبر (ہ س)۔ شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں امام اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے چیئرمین پرنس رحیم آغا خان پنجم نے جمعرات کو وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے ملاقات کے دوران ان کے مرحوم والد اور 49وی
پرنس رحیم آغا خان پنجم نے وزیرِ اعظم مودی سے ملاقات کی، بھارت اور اے کے ڈی این کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال


نئی دہلی، 10 ستمبر (ہ س)۔

شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں امام اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے چیئرمین پرنس رحیم آغا خان پنجم نے جمعرات کو وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے ملاقات کے دوران ان کے مرحوم والد اور 49ویں امام آغا خان چہارم کی ترقیاتی کاموں میں خدمات کو بھی محبت کے ساتھ یاد کیا۔ پرنس رحیم آغا خان پنجم کا یہ بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران مرحوم آغا خان چہارم اور ترقیاتی کوششوں میں ان کی دیرپا خدمات کو یاد کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے درمیان شراکت داری کو صحت کی دیکھ بھال، زراعت، دیہی ترقی، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے بھی پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کی۔ جے شنکر نے ’ایکس‘ پر ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی جانب سے سماجی ترقی اور ورثے کے تحفظ کے شعبے میں کیے جا رہے مؤثر کاموں پر گفتگو کی۔ اس کے علاوہ بھارت اور بیرونِ ملک ان شعبوں میں تعاون کے لیے مستقبل کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک بھارت میں صحت، تعلیم، دیہی ترقی، زراعت، ثقافت اور دیگر سماجی ترقی کے شعبوں میں طویل عرصے سے کام کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande