نیپال سیلاب متاثرین کی لاشوں کی شناخت اور اہل خانہ کے حوالے کرنے کے تعلق سے بھارتی سفارتخانے نے ایڈوائزری جاری کی
نئی دہلی/کھٹمنڈو، یکم ستمبر (ہ س)۔ نیپال میں حال ہی میں آنے والے مہلک سیلاب کے بعد جان گنوانے والے غیر ملکی شہریوں اور بھارتی متاثرین کی لاشوں کی شناخت اور انہیں اہل خانہ کے حوالے کرنے کے طریقۂ کار کے سلسلے میں کھٹمنڈو واقع بھارتی سفارتخانے نے ایک
نیپال سیلاب متاثرین کی لاشوں کی شناخت اور اہل خانہ کے حوالے کرنے کے تعلق سے بھارتی سفارتخانے نے ایڈوائزری جاری کی


نئی دہلی/کھٹمنڈو، یکم ستمبر (ہ س)۔ نیپال میں حال ہی میں آنے والے مہلک سیلاب کے بعد جان گنوانے والے غیر ملکی شہریوں اور بھارتی متاثرین کی لاشوں کی شناخت اور انہیں اہل خانہ کے حوالے کرنے کے طریقۂ کار کے سلسلے میں کھٹمنڈو واقع بھارتی سفارتخانے نے ایک تفصیلی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

بھارتی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں نیپالی حکام کی طرف سے مقرر کردہ قواعد اور رہنما اصولوں کی مکمل معلومات دی گئی ہیں۔ نیپال حکومت کے مطابق غیر ملکی شہریوں کی لاشیں حوالے کرنے کے لیے 9 مراحل پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ ان میں لاش سے متعلق ضروری دستاویزات، لاش کی ریکارڈ کی گئی تصاویر اور تفصیلات، پوسٹ مارٹم جانچ اور موت کی وجہ کی تصدیق تک کی کارروائی نیپالی حکام کی جانب سے مکمل کی جائے گی۔

اس کے علاوہ دیگر پانچ مراحل، جن میں باضابطہ طور پر شناخت قائم کرنا، فنگر پرنٹ، ڈی این اے اور فارنسک نمونے جمع کرنا، متوفی کے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی تصدیق، سفارتخانے اور قونصلر سطح پر رابطہ کاری مکمل کرنا اور ہینڈ اوور ریلیز میمو و رسید کی کارروائی شامل ہے، متوفی کے اہل خانہ کو خود مکمل کرنا ہوگی۔

اگر متوفی کے رشتہ دار نیپال پولیس کے سرکاری پورٹل udb.nepalpolice.gov.np پر دستیاب تصاویر اور تفصیلات کے ذریعے شناخت کر لیتے ہیں تو بھارتی سفارتخانہ لاشیں اہل خانہ کے حوالے کرنے اور انہیں وطن واپس بھیجنے کے سلسلے میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطہ کاری کرے گا۔

صحت سے متعلق خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیپال حکومت نے بڑی تعداد میں نامعلوم لاشوں کو عارضی طور پر دفن کر دیا ہے۔ ایسی لاشوں اور ان معاملات میں جہاں شناخت ممکن نہیں ہو پا رہی ہے، شناخت قائم کرنے کے لیے قریبی رشتہ داروں کے ڈی این اے کے نمونے سے موازنہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

متوفی کے رشتہ دار ڈی این اے پروفائل dnacodis@nepalpolice.gov.np پر ای میل کر سکتے ہیں یا ضروری ابتدائی معلومات کے ساتھ خون کے نمونے نیپالی حکام کو دے سکتے ہیں۔

بھارتی سفارتخانے نے سفارتخانے سے جلد مدد حاصل کرنے کے لیے ڈی این اے پروفائل کی ایک کاپی بھیجنے کے لیے ای میل آئی ڈی eoikathmandufloodsupport@gmail.com بھی جاری کی ہے۔

اس کے علاوہ مزید معلومات نیپال پولیس کی ویب سائٹ nepalpolice.gov.np اور ان کے ہیلپ لائن نمبر 9779841616095 + پر دستیاب ہیں۔

سیلاب متاثرین کے اہل خانہ کی مدد کے لیے کھٹمنڈو واقع بھارتی سفارتخانے نے کئی ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے ہیں، جو 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande