
یوجین، 9 اگست (ہ س)۔ ہندوستان کے شاہنواز خان نے ہفتہ کو عالمی ایتھلیٹکس انڈر-20 چیمپئن شپ 2026 کے مردوں کی لمبی چھلانگ کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔
یہ اس چیمپئن شپ میں ہندوستان کا تیسرا تمغہ ہے۔ اس سے پہلے آشییش یادو نے بھالا پھینکنے کے مقابلے میں اور بسنت کمار میگھوال نے اونچی چھلانگ میں چاندی کے تمغے جیتے تھے۔
شاہنواز نے فائنل میں 7.84 میٹر کی بہترین چھلانگ لگاکر کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ وہ عالمی ایتھلیٹکس انڈر-20 چیمپئن شپ میں لمبی چھلانگ میں تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی مرد ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے شائلی سنگھ نے 2021 میں خواتین کی لمبی چھلانگ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
تاہم، شاہنواز کے لیے یہ تمغہ کچھ لحاظ سے مایوس کن بھی رہا ہوگا، کیونکہ ان کی بہترین چھلانگ ان کی ذاتی بہترین کارکردگی 8.30 میٹر سے کافی کم رہی۔
دوسرے ہندوستانی فائنلسٹ آر سی جتن ارجنن بھی اپنی ذاتی بہترین کارکردگی 8.12 میٹر کے قریب نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے 7.59 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ آٹھواں مقام حاصل کیا۔
اٹلی کے ڈینیئل لیونارڈو انجولی نے 7.97 میٹر کی چھلانگ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ آسٹریلیا کے میسن میک گراوڈر نے 7.96 میٹر کی ذاتی بہترین چھلانگ کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ میک گراوڈر اپنی آخری چھلانگ میں محض 0.01 میٹر کے فرق سے طلائی تمغے سے محروم رہ گئے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن