
علی گڑھ، 09 اگست (ہ س)۔
جی ٹی روڈ پر اسمارٹ سٹی کے تحت سڑک چوڑاکرنے کے کام جاری ہے،اس وجہ سے ایٹا چنگی چوراہے پر گہرا گڑھا کھودا گیا ہے، جس سے راہگیروں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ بارش کی وجہ سے یہاں سے محفوظ گزرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ چوراہے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کھڑے ہونے کے ساتھ ہی ٹیمپو اور بسوں کا انتظار کرنے والے لوگوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک طرف فلائی اوور کی تعمیر اور دوسری طرف اسمارٹ سٹی کے کام ایک ساتھ جاری رہنے سے لوگوں کے لیے راستہ آسان نہیں رہا ہے۔ روزانہ گاڑیاں الٹ رہی ہیں۔ خدشہ ہے کہ کسی دن یہاں کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ