سوربھ بھاردواج نے دہلی حکومت پر گھپلہ کی سازش کا الزام عائد کیا
نئی دہلی، 9 اگست (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق وزیر سوربھ بھاردواج نے اتوار کو دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت پر گھپلہ کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔ بھاردواج کا کہنا ہے کہ حکومت کا منصوبہ غریبوں کے لیے سستا چاول خ
سوربھ بھاردواج نے دہلی حکومت پر گھپلہ کی سازش کا الزام عائد کیا


نئی دہلی، 9 اگست (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق وزیر سوربھ بھاردواج نے اتوار کو دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت پر گھپلہ کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔ بھاردواج کا کہنا ہے کہ حکومت کا منصوبہ غریبوں کے لیے سستا چاول خرید کر اسے آگے فروخت کرکے منافع کمانے کا تھا۔

سوربھ بھاردواج نے ایکس پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ دہلی حکومت اور آسام کی ایک تنظیم نے مل کر فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) سے سبسڈی والا چاول حاصل کرکے اسے نجی ہاتھوں میں فروخت کرنے کا ایک منظم منصوبہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت دہلی کے غریبوں میں تقسیم کرنے کے نام پر ایف سی آئی سے ہر ہفتے 31 ہزار میٹرک ٹن رعایتی چاول کی طلب کی گئی تھی۔ الزام ہے کہ چاول کی یہ بھاری مقدار دہلی کے کسی ضرورت مند شہری تک پہنچنے کے بجائے براہ راست ہریانہ کی ایک نجی کمپنی کو بھاری منافع پر فروخت کی جانی تھی۔

بھاردواج نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مبینہ دھوکہ دہی کے ذریعے ہر ہفتے تقریباً 143 کروڑ روپے کے گھوٹالے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔ اگر یہ نظام مسلسل 3 سال تک فعال رہتا تو یہ مجموعی طور پر 22 ہزار کروڑ روپے کا ایک بڑا ادارہ جاتی گھپلہ ثابت ہوتا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande