پرینکا کا معاملہ ہٹ اینڈ رن نہیں بلکہ قتل کی کوشش ہے: راجمندری پولیس
حیدرآباد ،09 اگست (ہ س)۔ راجمندری میں مبینہ ہٹ اینڈ رن واقعہ میں زخمی ہونے والی میڈیکوپرینکا کے معاملے میں پولیس نے اہم وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض سڑک حادثہ نہیں بلکہ مبینہ طورپرقتل کی کوشش کا واقعہ ہے۔ پرینکااس وقت اسپتال میں زیر علاج
پرینکا کا معاملہ ہٹ اینڈ رن نہیں بلکہ قتل کی کوشش ہے: راجمندری پولیس


حیدرآباد ،09 اگست (ہ س)۔

راجمندری میں مبینہ ہٹ اینڈ رن واقعہ میں زخمی ہونے والی میڈیکوپرینکا کے معاملے میں پولیس نے اہم وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض سڑک حادثہ نہیں بلکہ مبینہ طورپرقتل کی کوشش کا واقعہ ہے۔ پرینکااس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے سے قبل پرینکا کی ایک مال میں مبینہ طورپرملزمین کے ساتھ بحث و تکرارہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس تنازع کے بعد غصے میں ملزمین نے مبینہ طورپرپرینکا کوجان سے مارنے کی کوشش کی۔

ابتدائی طورپراس واقعے کو ہٹ اینڈ رن کے طور پردیکھاجارہا تھا، تاہم تحقیقات کے دوران پولیس کوواقعے کے پس منظر میں مبینہ حملے کے شواہد اوردیگرتفصیلات کا پتہ چلا۔ پولیس نے بتایا کہ دستیاب شواہد اورشکایت کی بنیاد پرملزمین کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پرینکا،جومیڈیکل کی طالبہ ہیں، ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ پولیس واقعے کی مکمل تفصیلات جاننے اوراس میں ملوث تمام افراد کے کردارکاتعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ تحقیقات میں سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande