جموں کے گنگیال میں نائب وزیر اعلیٰ کے قافلے کی گاڑی سے ایک شخص ٹکرا کر جاں بحق
جموں, 09 اگست (ہ س)۔ جموں کے گنگیال علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں بہار سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر سریندر چودھری کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا۔پولیس کے مطابق حادثہ ہفتہ کے روز
Accident


جموں, 09 اگست (ہ س)۔ جموں کے گنگیال علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں بہار سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر سریندر چودھری کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا۔پولیس کے مطابق حادثہ ہفتہ کے روز اس وقت پیش آیا جب نائب وزیر اعلیٰ کو ان کی منزل تک پہنچانے کے بعد قافلے کی گاڑی واپس جموں کی جانب آرہی تھی۔ گنگیال کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران گاڑی نے بہار کے رہائشی بھارت کو ٹکر مار دی۔حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ گاڑی کے ڈرائیور اور سیکورٹی اہلکاروں نے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔واقعے کے بعد پولیس نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس حادثے کے تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande