جھارکھنڈ کے چار اضلاع میں 13 اگست کو شدید بارش کا امکان
رانچی، 9 اگست (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے چار اضلاع میں 13 اگست کو شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ ریاست کے جن علاقوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے، ان میں جنوبی اضلاع مشرقی سنگھ بھوم، مغربی سنگھ بھوم، سمرڈیگا اور سرائے کیلا کھرسواں شامل ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات ن
جھارکھنڈ کے چار اضلاع میں 13 اگست کو شدید بارش کا امکان


رانچی، 9 اگست (ہ س)۔

جھارکھنڈ کے چار اضلاع میں 13 اگست کو شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ ریاست کے جن علاقوں میں شدید بارش ہو سکتی ہے، ان میں جنوبی اضلاع مشرقی سنگھ بھوم، مغربی سنگھ بھوم، سمرڈیگا اور سرائے کیلا کھرسواں شامل ہیں۔

ادھر محکمہ موسمیات نے 10، 11 اور 12 اگست کو بھی ریاست کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ نے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ بارش پلامو ضلع کے اونٹری روڈ میں 44 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ وہیں اس دوران ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت پاکوڑ میں 33.2 ڈگری اور سب سے کم کم از کم درجہ حرارت رانچی کے کانکے میں 21.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار کو رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے ہی بادل چھائے رہے۔ دوپہر کے بعد ہلکی دھوپ بھی نکلی، جس کی وجہ سے ہلکی گرمی اور حبس محسوس کیا گیا۔

اتوار کو رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.8 ڈگری اور کم از کم 22.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں جمشیدپور میں زیادہ سے زیادہ 28.6 ڈگری اور کم از کم 25.6 ڈگری، ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ 32.2 اور کم از کم 25.1 ڈگری، بوکارو میں زیادہ سے زیادہ 30.5 ڈگری اور کم از کم 24.1 ڈگری جبکہ چائی باسا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.4 ڈگری اور کم از کم درجہ حرارت 23.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande