ایٹہ: روڈویز بس کی ٹکر سے ٹیمپوسوار دو افراد ہلاک، پانچ زخمی
ایٹہ، 9 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے ایٹہ ضلع میں اتوار کو جیتھرا تھانہ علاقے کے تحت ایٹہ-علی گنج روڈ پر روڈویز بس اور ٹمپو کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں ٹیمپو سوار دو افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جیتھرا تھا
ایٹہ: روڈویز بس کی ٹکر سے ٹیمپوسوار دو افراد ہلاک، پانچ زخمی


ایٹہ، 9 اگست (ہ س)۔

اتر پردیش کے ایٹہ ضلع میں اتوار کو جیتھرا تھانہ علاقے کے تحت ایٹہ-علی گنج روڈ پر روڈویز بس اور ٹمپو کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں ٹیمپو سوار دو افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جیتھرا تھانہ علاقے میں علی گنج کی جانب سے آنے والی روڈویز بس نے دھومری سے جیتھرا کی طرف جا رہے ٹمپو کو ٹکر مار دی۔ آمنے سامنے کی اس زبردست ٹکر میں ٹیمپو سوار دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ پانچ مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت ٹمپو میں سات مسافر سوار تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی جیتھرا پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو جیتھرا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا، جبکہ ایٹہ-علی گنج روڈ پر ٹریفک کو بحال کیا۔ سی ایچ سی میں زخمیوں کی حالت تشویشناک دیکھتے ہوئے انہیں ایٹہ میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا۔ میڈیکل کالج میں ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دے دیا۔

متوفین کی شناخت گیتَم سنگھ (45) ولد دیوالی لال، ساکن پٹیالی، اور س±کّا (40) زوجہ شکیرا، ساکن جھمرا (جیتھرا) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں سداما (35)، کرشنا (8)، ریکھا (28)، نند کشور اور چندر پال (45) شدید زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے سی او صدر کریتیکا سنگھ میڈیکل کالج پہنچیں اور واقعے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

سی او علی گنج راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ بیور ڈپو کی روڈویز بس علی گنج کی جانب سے ایٹا آ رہی تھی۔ اسی دوران جیتھرا تھانہ علاقے میں گاو¿ں پارولی سہاگ پور کے قریب مسافروں سے بھرے ٹمپو سے اس کی براہ راست ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں ٹیمپو سوار دو افراد کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande