
اورنگ آباد ، 9 اگست (ہ س) وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں اورنگ آباد میں تیرنگا یاترا کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر برائے ڈیری ڈیولپمنٹ اتل ساوے نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اورنگ آباد شہر کا دورہ کریں گے۔ تیرنگا یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اورنگ آباد ڈویژنل دفتر میں سابق فوجیوں کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں وزیر اتل ساوے کے علاوہ بی جے پی کے رہنماؤں، عہدیداروں، پارٹی کارکنوں اور بڑی تعداد میں سابق فوجیوں نے شرکت کی۔
اتل ساوے نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ہونے والی یاترا کی تیاریوں کو منظم انداز میں مکمل کرنے کے لیے میٹنگ میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاترا کے انتظامات، نظم و ضبط اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تیرنگا یاترا میں عام شہریوں کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ پروگرام میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت ہو۔ یاترا کو کامیاب بنانے کے لیے پارٹی کارکنوں، سابق فوجیوں اور دیگر متعلقہ افراد کے درمیان تال میل قائم کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے