اننت پور میں خطرناک سڑک حادثہ، بس اور لاری پل سے نیچے گرنے پر20 مسافر شدید زخمی
حیدرآباد ،09 اگست (ہ س)۔ آندھراپردیش کے اننت پورضلع کے پامڈی منڈل میں اتوارکی صبح ایک خطرناک سڑک حادثے میں کم ازکم 20 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ پوگورو پل پرپیش آیا، جہاں حیدرآباد سے بنگلوروجانے والی ایک پرائیویٹ ٹریول بس اور ایک ایچرگاڑی کے
اننت پور میں خطرناک سڑک حادثہ، بس اور لاری پل سے نیچے گرنے پر20 مسافر شدید زخمی


حیدرآباد ،09 اگست (ہ س)۔

آندھراپردیش کے اننت پورضلع کے پامڈی منڈل میں اتوارکی صبح ایک خطرناک سڑک حادثے میں کم ازکم 20 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ پوگورو پل پرپیش آیا، جہاں حیدرآباد سے بنگلوروجانے والی ایک پرائیویٹ ٹریول بس اور ایک ایچرگاڑی کے درمیان زوردار تصادم ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایچر گاڑی نے پل پرحیدرآباد سے بنگلورو جانے والی پرائیویٹ بس کوٹکرماردی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں پل سے نیچے جا گریں۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً40 مسافرسوارتھے۔ تصادم کے نتیجے میں کم ازکم 20 افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورامدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے حادثہ پرپہنچیں اوربچاؤ کارروائیاں شروع کردیں۔ پولیس اہلکاروں اورامدادی کارکنوں نے زخمی مسافروں کوتباہ شدہ گاڑیوں سے باہرنکالا اورعلاج کے لیے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا۔ پولیس نےحادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ حادثہ کن حالات میں پیش آیا۔ زخمیوں کی موجودہ حالت اورحادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande