بہار ارتھ ڈے 2026 پروزیر اعلیٰ نے شجر کاری کر کے ماحولیات کے تحفظ کے تئیں پیغام دیا
پٹنہ، 9 اگست(ہ س)۔بہار ارتھ ڈے 2026 کے موقع پر، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج لوک سیوک آواس احاطہ میں شجر کاری کی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کلپترو اور رودراکش کا پودا لگایا۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کو عوامی مہم بنائیں او
اعضاء کے عطیہ کے بارے میں عوامی بیداری کے لیے ایک بڑے پیمانے پر مہم چلائی جائے گی: وزیر اعلیٰ


پٹنہ، 9 اگست(ہ س)۔بہار ارتھ ڈے 2026 کے موقع پر، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے آج لوک سیوک آواس احاطہ میں شجر کاری کی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کلپترو اور رودراکش کا پودا لگایا۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کو عوامی مہم بنائیں اور اس حوالے سے کئے گئے عزم کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنائیں ۔پروگرام کے دوران ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے بارے میں لوگوں کو بیدار کر نے کا پیغام دیا گیا۔ اس موقع پر ماحولیاتی تحفظ کے تعلق سے 11 نکاتی عہد بھی جاری کیا گیا۔ اس 11 نکاتی عہد میں ہر سال کم از کم ایک پودا لگانے اور درخت بننے کے لیے اس کی حفاظت اور پرورش کا عہد بھی شامل ہے۔ اس میں ارد گرد کے تالابوں، ندیوں، جھیلوں اور دیگر آبی ذرائع کو آلودہ نہ کرنے اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دینے کی بات کہی گئی ہے۔اس عہد میں ضرورت سے زیادہ پانی کے استعمال سے گریز کرنے اور استعمال کے بعد نل کو بند رکھنے ، گھر، اسکول اور محلے میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کے لیے خاندان کے افرادکو راغب کر نے پر بھی زور دیا گیا۔ اس میں بجلی کے استعمال کو کم سے کم تک محدود کرنے اور گھر سے باہر نکلتے وقت بجلی کے بلب اور پنکھے بند کرنے کا عہد بھی شامل ہے۔اس کے ساتھ ہی صفائی کے حوالے سے گھر،ا سکول اور اردگرد کے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے اور کوڑا کرکٹ کو کوڑے دان میں ٹھکانے لگانے کی اپیل کی گئی۔ پلاسٹک اور پولی تھین کا استعمال بند کرنے اور کپڑے یا کاغذ کے تھیلوں کا استعمال کرنے اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دینے کا عہد کیا گیا۔گیارہ نکاتی عہد میں جانوروں اور پرندوں سے محبت کرنے اور جب بھی ممکن ہو انہیں خوراک اور پانی فراہم کرنے، قریبی کاموں کے لیے پیدل یا سائیکل چلانے اور کاغذ کے غیر ضروری استعمال سے گریز کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اس میں کھلے میں رفع حاجت سے بچنے اور بیت الخلاء کے استعمال کا عہد بھی شامل ہے۔اس موقع پر محکمہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر آنند کشور اوروزیر اعلیَٰ کے سکریٹرسنجے کمار سنگھ بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande