
علی گڑھ، 09 اگست (ہ س)۔
علی گڑھ کے دودھ پور فرینڈز کالونی واقع النیاز پبلک اسکول میں انرویل کلب آف علی گڑھ یونیک کی جانب سے نئی لائبریری کا افتتاح کیا گیا۔ کلب کی طرف سے طلبہ کے مطالعے کے لیے 85 کتابیں بھی فراہم کی گئیں۔
کلب کی صدر شہبہ صدیقی نے کہا کہ لائبریری کا مقصد خاص طور پر ضرورت مند اور طلبہ کو مطالعے کی بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔ اسکول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عباس نیازی نے کلب کے عہدیداران اور ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کتابیں علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ سوچ کو وسعت دیتی ہیں۔ انہوں نے طلبہ سے باقاعدگی سے مطالعہ کرنے اور لائبریری سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ جدید دور میں موبائل اور انٹرنیٹ سے معلومات تک رسائی آسان ہوگئی ہے، تاہم کتاب اور مستقل مطالعے کی اہمیت آج بھی برقرار ہے۔ لائبریری طلبہ کو نصابی کتب کے ساتھ معلوماتی، ادبی اور تحقیقی مواد تک رسائی فراہم کرتی ہے، جس سے ان کی فکری صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
اس موقع پر سکریٹری ماہ نور اسرا، سابق صدر روبینہ معراج، ایڈیٹر رخشند، آئی ایس او صبحی فیض الدین، روبینہ خان، ارم مرسلین، سعیدہ فیض، کہکشاں بانو، دردانہ، شاہانہ، ثنا احمد، نازیہ آمان اور شبنم آرا سمیت دیگر ارکان موجود رہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ